جھنگ:صاحبزادہ سخی نجیب سلطان دربار سلطان باہو ؒ کے گدی نشین مقرر
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )دربار حضرت سخی سلطان باہوؒ کی گدی نشینی کا فیصلہ گزشتہ روز سینئر سول جج جھنگ رانا الیاس بشیر نے سنایا۔۔۔
جس میں صاحبزادہ حضرت سخی محمد نجیب سلطان کو دربار شریف کا دہم گدی نشین مقرر کیا گیا،یہ کیس 2002 سے چلا آ رہا تھا عرصہ 23 سال سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی متعدد بار ڈائریکشن کے باوجود بھی اس سے پہلے جج صاحبان فیصلہ نہ کر سکے جبکہ ماہر قانون سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ اور گلفام مصطفٰی سیہول ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی کاوشوں سے گزشتہ روز دعویٰ ڈگری ہو گیا۔