گریڈ 22 میں ترقی پانیوالے 28 افسروں کے تقرر وتبادلے، کئی پرانےعہدوں پر برقرار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں افسر وں کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر د ئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا چودھری کو سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی ،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد کو ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ،ایڈیشنل سیکر ٹر ی وزارت موسمیاتی تبدیلی حماد شمیمی کو سیکرٹری نجکاری ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ محمد اسلم غوری کو سپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات کیا گیا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسر وں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر د ئیے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاکستان پولیس سروس اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے 28 افسر وں کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ۔کئی افسروں کو پرانے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے ، پولیس سروس گروپ کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن ڈویژن بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وفاقی سیکرٹری ہیومن رائٹس ڈویژن تعینات کیا گیا ، ترقی پانیوالے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن بدستور آئی جی سندھ رہیں گے ، محمد فاروق مظہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ تعینات کیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو عبدالخالق شیخ کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور وہیں تعینات رکھا گیا ، موٹر وے پولیس میں تعینات زبیر ہاشمی کو بعد از ریٹائرمنٹ 5 جنوری سے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ، ترقی پانے والے آئی جی ریلوے محمد طاہر رائے ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،پنجاب حکومت میں تعینات نبیل احمد اعوان ،پنجاب حکومت میں تعینات احمد رضا سرور ،سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی وسیم اجمل چودھری بدستور اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امبرین رضا کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا، گریڈ 22 میں ترقی پانے والے سیکرٹری پرائیویٹائزیشن ڈویژن عثمان اختر باجوہ ،سپیشل سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن محمد حمیر کریم بدستور اپنے عہدے پر تعینات رہیں گے ، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن سید عطاء الرحمن کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ,چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن مومن آغا کو بھی بدستور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات رکھا گیا ہے ، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ندیم محبوب ،سیکرٹری وفاقی ایجوکیشن محی الدین وانی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور تعینات رکھا ہے ، او ایس ڈی داؤد محمد بریج کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تعینات کیا گیا ،سپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن شکیل احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور تعینات رکھا گیا ،ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن سعدیہ ثروت جاوید کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا،سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن اسد ر حمن گیلانی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور تعینات رکھا گیا ، جنیوا میں تعینات علی سرفراز حسین کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور تعینات رکھا گیا ہے ،سیکرٹریٹ گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج موسمیاتی تبدیلی ڈویژنعائشہ حمیرا چودھری کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ،ایڈیشنل سیکرٹری ملٹری خزانہ ونگ خزانہ ڈویژن محمد اسلم غوری کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری ملٹری خزانہ ونگ خزانہ ڈویژن تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن حمادشمیمی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پرائیویٹائز یشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ،سیکرٹری انٹر صوبائی کوآرڈی نیشن ڈویژن ظہور احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور سیکرٹری تعینات رکھا گیا ہے ،ادھر وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزارت ریلوے اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی تعیناتی کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان ریلوے سروس گروپ کے افسر سید مظہر علی شاہ کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری وزارت تعلیم تعینات کیا گیا ، سیکرٹریٹ سروس گریڈ 21 کے افسر بشیر کھیتران کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات تعینات کیا گیا ہے۔