بھٹو کی برسی آج، بلاول جلسے سے خطاب کرینگے

 بھٹو کی برسی آج، بلاول جلسے سے خطاب کرینگے

کراچی، اسلام آباد، نوڈیرو (مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندگان دنیا)پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آج گڑھی خدا بخش بھٹو میں مرکزی برسی کی تقریب ہوگی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں پارٹی قیادت سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے ۔پولیس ذرائع کے مطابق برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے 8000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ، جبکہ ایس ایس یو کمانڈوز، لیڈی پولیس اور ٹریفک اہلکار بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ جن کے لیے مزار کے سامنے خصوصی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ ادھر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں صدر زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید کے مشن کو جاری رکھیں اور پاکستان کو ان کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ، بلاول بھٹو ز نے پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں