پشاور ہائیکورٹ:ہسپتالوں لیبارٹریز کی فیس کے تعین کیلئے ایکٹ میں ترمیم کا حکم

پشاور ہائیکورٹ:ہسپتالوں  لیبارٹریز کی فیس کے تعین  کیلئے ایکٹ میں ترمیم کا حکم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور ہسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ درخواست گزار مہوش محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ صوبے میں نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے فیس ایک نہیں اور خودساختہ فیس لے رہے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے 2019 اور 2023 میں فریقین کو فیسوں سے متعلق احکامات جاری کیے تھے لیکن صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی فیصلہ پر ابھی تک عمل نہیں کیا۔ وکیل نے کہا عدالت نے صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک ماہ میں فیسوں سے متعلق ترمیم کا حکم دیا ہے ، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ترمیم کا مسودہ 2022 سے زیر التواء ہے ، ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے میں فیسیں ریگولرائز کرنے کا پابند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں