بانی پی ٹی آئی نہیں ہم سب قید میں ہیں: پیر پگارا

بانی پی ٹی آئی نہیں ہم سب قید میں ہیں: پیر پگارا

ملتان( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کا نجی دورہ ملتان ،صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی سے خصوصی ملاقات ۔اس موقع پر اہم شخصیات اور خلفا موجود تھے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محمد اشرف قریشی نے تنظیمی صورتحال پر رپورٹ پیش کی اور جماعت کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ۔پیر صاحب پگارا نے خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس وقت مسلم لیگ فنکشنل جی ڈی اے ملک کی سلامتی، بقا ، استحکام کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے ۔پیر صاحب پگارا نے کہا سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی قید میں نہیں بلکہ ہم سب قید میں ہیں اور اپنے حقوق سندھ کی بقا اور پاکستان کے استحکام کے لئے مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اہم سیاسی جماعت ہے اور جی ڈی اے اہم الائنس ہے جو ملک بھر میں اپنی جمہوری اور عوامی حقوق کی جنگ میں مصروف ہے ۔ پیر صاحب پگارا نے مزید کہا جلد مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی کونسل کا اجلاس طلب کیا جا رہا ہے اور اہم فیصلے کئے جائیں گے ،ساتھیوں سے مشاورت اور تجاویز جاری ہے ۔محمد اشرف قریشی نے پیر پگارا کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اہم نجی دورہ ہونے کی وجہ سے تنظیمی سیاسی سرگرمیاں نہیں کی گئیں۔ پیر صاحب کا آ ئندہ دورہ ملتان اور پنجاب میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا ، پیر پگارا جلد دوبارہ دورہ کریں گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں