2بیویوں کی لڑائی، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 3افرادکی خودکشی
لاہور،حجرہ شاہ مقیم(کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر ،تحصیل رپورٹر)غازی آباد تاج پورہ میں 30 سالہ خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ناصرہ زوجہ نوید کے نام سے ہوئی۔
شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں 19سالہ نوجوان فہیم ضیاء نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں 2بیویوں کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ شوہر نے خودکشی کرلی، بتایاگیاہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں اڑاری روڈ کے رہائشی 30سالہ نوجوان عمران شاہ نے 2شادیاں کررکھی تھیں اور گھر میں لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن چکا تھا،جس سے دلبرداشتہ ہوکر عمران شاہ نے گزشتہ روزخود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے کے ساتھ پھندالگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔