کیسزٹرانسفر:قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پرایسا آرڈر نہیں کر سکتے :جسٹس محسن اخترکیانی
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پرایک بار پھر نئی پیش رفت سامنے آگئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پرمشتمل ڈویژن نے کیس کی سماعت کے دوران ایک سے دوسرے بینچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر سوالات اٹھا دیئے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر کوئی ایسا آرڈر نہیں کر سکتے ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ سنگل بینچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بینچ میں لگا دیں،میرا اصولی موقف ہے کہ میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا،جسٹس محسن اختر کیانی کا مسکراتے ہوئے وکیل سے کہاجا کر ان کو بتائیں نا اس معاملے پر دوبارہ غور کریں۔