میلہ چراغاں کا آغاز لاہور میں آج تعطیل ہوگی

 میلہ چراغاں کا آغاز  لاہور میں آج تعطیل ہوگی

لاہور (آئی این پی)عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین ؒالمعروف مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس اور میلہ چراغاں کی تین روزہ تقریبات کا آج لاہور میں آغاز ہو گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پنجاب کے اس روایتی میلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچناشروع ہو گئے ۔پولیس کی جانب سے زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے آج (ہفتہ کو)لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں