سول جج علی ثنا بخاری کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار،ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن ،واجبات جاری کرنیکا حکم

سول جج علی ثنا بخاری کی برطرفی  کا فیصلہ کالعدم قرار،ریٹائرمنٹ  نوٹیفکیشن ،واجبات جاری کرنیکا حکم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس عابد حسین چٹھہ اورجسٹس رسال حسین پر مشتمل سروس ٹربیونل نے 24سال پہلے سول جج علی ثنا بخاری کی برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظورکرلی ۔

عدالت نے درخواست گزار کے حق میں ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن اور واجبات جاری کرنیکا حکم دیدیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار انضباطی کارروائی کے دوران ریٹائر ہوگیا تھا، قانون کے مطابق پنشن و دیگر واجبات حاصل کرنا درخواست گزارکا بنیادی حق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں