پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا لیکن اف نہیں کی، سعد رفیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے پنجاب نے کبھی کسی کا حق نہیں کھایا اس پر ہر دور میں الزام لگا، پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایالیکن اف نہیں کی۔
اس نے ہر مرتبہ اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے صوبوں کی مدد کی، جب بٹوارہ ہوا، خون پنجابیوں کا بہا، افسوس کے ساتھ پنجاب کی بات کر رہا ہوں، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اب الزامات بند ہونے چاہئیں۔ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو خراب کرنے میں صرف پنجاب نہیں بلکہ تمام صوبوں کے حکمران طبقے شامل رہے ہیں، ملک کی آمدن میں پنجاب کا حصہ 58 فیصد ہے مگر وفاق سے واپسی صرف 51 فیصد کی ہوتی ہے ۔