اداروں میں بعاوت کو ہوا دینے والا ملک دشمن :بلوچستان میں دہشتگردوں پر کاری وار کیا جائیگا:آرمی چیف

اداروں میں بعاوت کو ہوا دینے والا ملک دشمن :بلوچستان میں دہشتگردوں پر کاری وار کیا جائیگا:آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان کے سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔

 بلوچستان میں دہشتگردوں پر کاری وار کیاجائے گا۔آرمی چیف کی منگل کی رات اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کہا جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ سٹیٹ کہا جاتا ہے ۔ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے ۔ آرمی چیف نے دو قومی نظرئیے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظرئیے پر رکھی تھی۔بلوچستان میں موجود 1500 دہشتگرد ہم سے پاکستان کی منزل نہیں چھین سکتے ، آنے والے دنوں میں بلوچستان میں دہشتگردوں پر کاری وار کیا جائے گا، دہشتگردی کی کچھ کارروائیوں کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہاں سرمایہ کاری نہیں آسکتی، سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاری نہ آنے کی باتیں پروپیگنڈا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں