پنجاب، پختونخوا ، آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.3ریکارڈ

پنجاب، پختونخوا ، آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.3ریکارڈ

لاہور (آئی این پی)پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، صبح سویرے زلزلہ آنے سے متعدد علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

 اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی، گجرات، ٹیکسلا ،واہ کینٹ ، ظفروال،سرائے عالمگیر ، مالاکنڈ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، لنڈی کوتل، مانسہرہ، سوات، نوشہرہ ،ایبٹ آباد، مردان ، ہری پور ، آزاد کشمیر میں بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی121کلو میٹر، مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔حکام کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔عالمی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلے کی شدت5اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں