67پولیس افسروں کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیاں

67پولیس افسروں کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیاں

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 67 افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )میں تعیناتیاں کر دی گئیں۔

شاہ میر خالد کو ایس پی سی سی ڈی ون لاہور،عبدالحنان کو ایس پی سی سی ڈی لاہور ٹو،آفتاب احمد کو ایس پی سی سی ڈی لاہور تھری،ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور احمد زنیر چیمہ کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان،نوید ارشاد کو سینئر ٹریفک افسر لاہور،منصورالحسن کو ایس پی پاسبان لاہور،فہد احمد کو ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور،منصور امان کو ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن،دوست محمد کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد تعینات کردیا گیا،کامران عامر خان کو ایس ایس پی سی سی ڈی ملتان،ساجد حسین کھوکھر کو ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن ،بینش فاطمہ کو ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی،شوکت ندیم کو ایس پی سی سی ڈی بہاولپور ریجن ،یوسف ہارون کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن،راحیلہ اقبال کو اے ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن،اے ایس پی راجیندر کو اے ایس پی گلبرگ لاہور،آغا فصیح الرحمن کو اے ایس پی آپریشنز کاہنہ،فضل الرحیم کو اے ایس پی آپریشنز چوہنگ،کبیراحمد کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ون لاہور اور دانش رانجھا کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ٹو لاہور تعینات کردیا گیا۔رضوان منظور ڈی ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور،راشد امین بٹ کو ڈی ایس پی سی سی ڈی فور ،محمد فیصل شریف کوڈی ایس پی سی سی ڈی فائیو،سید حسنین حیدرکو ڈی ایس پی سی سی ڈی 6 لاہور تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں