عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے 5 کارکن گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار)پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو تحویل میں لے کر تھانہ ویمن منتقل کر دیا ۔
عالیہ حمزہ تھانہ چکلالہ کے علاقہ فیصل کالونی میں ورکرز کنونشن میں موجود تھیں کہ پولیس پہنچ گئی اس موقع پر پولیس کے ساتھ کارکنوں نے مزاحمت کی پولیس نے عالیہ حمزہ ، اقرا ، امداد مغل،سمیر عباسی اور جمال عباسی کو تحویل میں لے لیا اور انہیں تھانہ سول لائنز منتقل کر دیا بعدازاں عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن پولیس منتقل کر دیا گیا ہے ۔قبل ازیں انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانتیں خارج ہو نے پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف پنجاب عالیہ حمزہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پیش ہو گئیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری کا دستاویزی ثبوت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔جج امجد علی شاہ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔