بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل حکام کو چھ وکلا کی فہرست بھجوا دی گئی
راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی آج منگل کو ملاقات کے دن کے حوالے سے تحریک انصاف نے جیل حکام کو چھ وکلا کی فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی ، سمیر کھوسہ ،نعیم پنجوتھا،فیصل ملک ،ظہیر عباس ایڈووکیٹ کانام شامل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی ارکان اور بہنیں جبکہ بشری ٰبی بی کی فیملی بھی جیل ملاقات کے لئے آئیں گے ۔ آج جیل میں ملاقاتوں کے دن کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے خصوصی سکیو رٹی انتظامات ترتیب دیئے ہیں ،جیل آنے والے راستوں پر اضافی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔