ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ،مریض خوار

 ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ،مریض خوار

لاہور ،راولپنڈی(آئی این پی،خصوصی نامہ نگار)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے ، جس کے باعث پیر کو تیسرے روز بھی او پی ڈیز بندر ہیں، ہڑتال کے سبب ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے ۔لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں سروسز ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، جناح ، جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں معمول کی طبی سہولیات معطل ہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریض، خصوصا بزرگ، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی وارڈز میں محدود پیمانے پر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، حکومت کی جانب سے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کی کوئی واضح پیش رفت تاحال سامنے نہیں آئی ہے ،راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں پیر کو دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں