مصطفی آباد:نوجوان نے گھریلوناچاقی پر زندگی کاخاتمہ کرلیا
مصطفی آباد(نامہ نگار)نوجوان نے گھریلوناچاقی پر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
محلہ باباعلیم والا کے رہائشی خالد کے 21سالہ بیٹے ایان کا اپنی والدہ سے معمولی تکرار پرجھگڑ اہوگیاجس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ۔اسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیاگیاجہاں دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔