پنجاب کے5ڈی پی اوز سمیت 12پولیس افسر تبدیل

پنجاب کے5ڈی پی اوز سمیت 12پولیس افسر تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں)پنجاب حکومت نے 2ایڈیشنل سیکرٹریز کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں جبکہ 5اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری (بی اینڈ پی ) سکول  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرزاق کو منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز ) پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج اور ایڈیشنل سیکرٹری ( ای آر ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فرحت حسین کو منیجنگ ڈائریکٹر (اکیڈمکس ) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 پولیس افسروں کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔اسد سرفراز کو ڈی آئی جی رائیٹ مینجمنٹ پنجاب ،کیپٹن(ر) محمد علی ضیا کو ڈی آئی جی لیگل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔علی بن طارق کو ڈی پی او لودھراں ،ایس ایس پی حسن اقبال کو ڈی پی او بہاولپور ،ایس ایس پی محمد افضل کو ڈی پی او وہاڑی ،کیپٹن(ر) محمد اجمل کو ڈی پی او میانوالی مقرر کردیا گیا ، پہلے سے تعینات ڈی پی او میانوالی محمد اختر کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔ایس ایس پی عرفان سموں کو ڈی پی او رحیم یارخان تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ۔اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین کو سنٹرل پولیس آفس میں کلوز کر لیا گیا۔ناصر محمود باجوہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ،ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹی گیشن برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں