کے پی ٹی میں لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

کے پی ٹی میں لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

 ٹی وی سے گفتگومیں وزیر دفاع نے کہا کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے اس کا مقابلہ ایف بی آربھی نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے ، جتنا ریونیو کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔خواجہ آصف نے کہا کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں