ایف آئی اے کااب سائبر کرائم سے کوئی تعلق نہیں:ترجمان

ایف آئی اے کااب سائبر کرائم  سے کوئی تعلق نہیں:ترجمان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )سائبر کرائم کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایف آئی اے کے سابق سائبر کرائم ونگ کو خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی گئی،اب ایف آئی اے کا سائبر کرائم سے کوئی تعلق نہیں ۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا سائبر کرائم کے تمام معاملات دیکھنے کیلئے ادارہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے قائم کیا گیا ہے ، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے ۔یہ ادارہ آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے ، عوام کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں ہیلپ لائن نمبر 0519106691 یا ای میل helpdesk@nr3c.gov.pk پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں