الیکٹرک گاڑیوں کیلئے الگ نمبر پلیٹ کا ڈیزائن تجویز
لاہور(خبر نگار)الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹ عام گاڑیوں سے مختلف ہوگی۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے الگ نمبر پلیٹ کا ڈیزائن تجویز کردیا۔
نمبر پلیٹ پر سفید کے ساتھ گرین شیڈ دیا جائے گا۔نئے ڈیزائن کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی ۔اس وقت پلیٹ کا بیک گراؤنڈ سفید اور نمبر کالے ہوتے ہیں۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے ابھی الیکٹرک گاڑیوں کو رجسٹریشن پر رعایت دی جا رہی ہے۔