سائلین کیلئے ٹھنڈا پانی ،پنکھوں کا انتظام کریں:چیف جسٹس عالیہ نیلم

سائلین کیلئے ٹھنڈا پانی ،پنکھوں کا انتظام کریں:چیف جسٹس عالیہ نیلم

لاہور (محمد اشفاق سے )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں سائلین کو مکملسہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاعدالتوں میں آنے والے سائلین کو گرمیوں میں پینے کے صاف ٹھنڈے پانی ،پنکھوں ،بینچز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلے کے ذریعے احکامات جاری کیے ہیں کہ کوئی سائل زمین پر بیٹھا نظرنہ آئے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں میں آنیوالے سائلین کے بیٹھنے کے لیے بینچز کا خصوصی انتظام کیا جائے سائلین کے لیے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کا فوری بندوبست کیا جائے جب کہ سائلین کے لیے پنکھوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے چیف جسٹس نے پنجاب بھر کے سیشن ججز سے اس حوالے سے فوری عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں