’’پاک وطن کو سرحد پر میری ضرورت‘‘میجر زاہد نے اتوار کو طے شادی ملتوی کردی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)بھارتی عزائم کے جواب میں مسلح افواج کے اندر پیدا جذبے کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ فوج کے ایک میجر زاہد جن کی 27 اپریل کو شادی تھی اور تیاریاں آخری مراحل میں تھیں کہ انہوں نے اپنے دوست احباب کو پیغامات بھجوا دیئے کہ میں نے شادی ملتوی کر دی ہے۔
اس وقت میرے وطن کو سرحد پر میری ضرورت ہے میں گھر پر نہیں بیٹھ سکتا جب امن قائم ہوگا تو نئی تاریخ سے آگاہ کردوں گا۔ میجر زاہد نے اپنے دوست سلمان ملک کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ ہماری پیشہ وارانہ تربیت کی بنیاد اپنی پاک سرزمین کا تحفظ ہے جو ہر حوالہ سے ہمارے لئے مقدم ہے لہٰذا میرے دوست میری اولین ترجیح میرا وطن عزیز ہے اس کی بقا سلامتی پر میری جان قربان ہے لہٰذا فرض کی تکمیل پر جا رہا ہوں دعا کرنا کہ میری جان اس عظیم وطن کے کام آئے پاکستان کے ساتھ ہی ہماری بہاریں ہیں۔