4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی آنکھ اورچہرے پر چوٹ

4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی  آنکھ اورچہرے پر چوٹ

لاہور(کرائم رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور انہیں آنکھ اورچہرے پر چوٹ آئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 لاہورمیں پیش آیا ، ان کے ساتھ ان کی والدہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، حادثے کی وجہ بننے والی کار کو ایک خاتون چلارہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے میں محفوظ ہوں، گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں