شہر میں 8ڈاکے ،لاکھوں روپے ،موبائل فون چھین لئے

شہر میں 8ڈاکے ،لاکھوں روپے ،موبائل فون چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں شہریوں سے لاکھوں روپے ودیگر سامان چھین لیا گیا۔

ہنجروال میں نعیم سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں اختر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں وجاہت سے 1 لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں سلمان سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں آصف سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،ہربنس پورہ میں شہزاد سے ایک لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان ،ستو کتلہ میں ندیم سے 15ہزار روپے اور موبائل فون ، گجر پورہ میں طفیل سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔گرین ٹاؤن سے نواز اور غازی آباد سے اخلاق کی گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی سے نعیم، رائے ونڈ سے اختر ،کوٹ لکھپت سے سجاول اور سمن آباد سے الطاف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں