’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘‘ جنرل عاصم منیر کے عزم کی گونج کیساتھ نیا ترانہ جاری

’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘‘  جنرل عاصم منیر کے عزم کی  گونج کیساتھ نیا ترانہ جاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تاریخی الفاظ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا" کو ایک ولولہ انگیز ترانے کی شکل دے دی ۔

یہ نیا ترانہ وطن سے محبت، قربانی اور استقلال کے جذبے کا عکاس ہے ، جو ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن بننے جا رہا ہے ۔ترانے میں جنرل عاصم منیر کے پُرجوش الفاظ کو مرکزی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان کا وجود ناقابل تسخیر ہے اور اس کی بقاء ہر قربانی سے بڑھ کر ہے ترانے کی ویڈیو میں ملک کی بہادر افواج، عوام، سرسبز وادیوں اور قربانیوں کی عظیم داستانوں کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے اس تخلیقی اقدام کا مقصد پاکستانی قوم کے اندر حب الوطنی کا نیا جذبہ بیدار کرنا اور موجودہ حالات میں اتحاد، استقامت اور حوصلے کا پیغام دینا ہے ترانے کے بول، موسیقی اور ویڈیو پروڈکشن کو اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ سننے والے کے دل میں پاکستان کی محبت اور قربانی کا احساس مزید گہرا ہو جائے ۔یہ ترانہ نہ صرف ملک بھر میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جہاں لوگ اسے "قومی عزم کی نئی صدا" قرار دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں