بھارت کیساتھ ٹیلی کام وانٹر نیٹ سروسز جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)حکومت پاکستان نے کشیدگی کے باوجود بھارت کے ساتھ بین الاقوامی کالنگ سروس ، ٹیلی کام و انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔ پاکستان نے تاحال بھارتی ویب سائٹس و سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک نہیں کیے ۔
پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کمیونیکیشن رابطے منقطع نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے تاہم سنگین حالات کے پیش نظر پالیسی میں تبدیلی لائے کی جاسکتی ہے ۔ حکومت پاکستان نے کشیدگی کے باوجود بھارت کے ساتھ کمیونیکیشن رابط برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے ۔ وفاقی حکومت نے بھارتی ویب سائٹس، سوشل میڈیاکائونٹس،انٹرنیٹ سروس ، نیوز ودیگر ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کو پالیسی احکامات نہیں دئیے ہیں ۔ پاکستان نے بھارتی سرکاری ویب سائٹس ،نیوز چینل ،سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی برقرار رکھنے کی پالیسی رکھی ہے ۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابط برقرار کھنے کیلئے مذکورہ فیصلہ کیاہے ۔ پی ٹی اے ترجمان نے دنیا کو بتایا کہ پی ٹی اے کو وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ویب سائٹ تک رسائی محدود کرنے کی تاحال کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔