ہندو تاجر اغوا ،ڈیرہ مراد جمالی میں دھرنا، شاہراہ بند
ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی سے ہندو تاجرکے اغوا کے خلاف تاجر برادری کا شدید احتجاج ؛ ڈی سی چوک پر دھرنا ، قومی شاہراہ بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ کٹوہر کے قریب آٹھ مسلح افراد مشہور ہندو تاجر سیتل کمار کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے ، جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی تاجر کی عدم بازیابی پر اتوار کو ڈیرہ مراد جمالی میں تاجروں نے شدیداحتجاج کیا اورڈی سی چوک پر دھرنا دیکر قومی شاہراہ بلاک کر دی جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل رہی۔ مظاہرین نے پولیس کو18 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مغوی کی با حفاظت بازیابی عمل میں لائی جا ئے بصورت دیگر ڈیرہ مراد جمالی میں غیر معینہ مدت تک احتجاج کریں گے ۔