کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوارجاں بحق، 2 زخمی

 کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوارجاں بحق، 2 زخمی

دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم (تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر)تیز رفتار کار کی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو ٹکر ، دو جاں بحق، دو شدید زخمی ہوگئے۔

دیپالپور میں حویلی لکھا روڈ پر حادثے میں نعیم اور عابد وٹو جاں بحق جبکہ لطیف اور نواز شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کارڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں