پختونخوا اسمبلی میں،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قرار داد منظور

پختونخوا اسمبلی میں،بھارتی آبی  جارحیت کے خلاف قرار داد منظور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلگام واقعے کی مذمت اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرار داد پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی احمد کنڈی نے پیش کی۔ قر ار داد کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان پانی کا معاہدہ ختم کر رہا ہے جو نہیں کرسکتا ہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین تاج محمد خان کی صدارت میں ہوا۔احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ دو طرفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ہمیں ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں