مہنگائی کم، مالیاتی خسارہ پست ترین سطح پر آگیا : سٹیٹ بینک

 مہنگائی کم، مالیاتی خسارہ پست ترین سطح پر آگیا : سٹیٹ بینک

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک نے مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی یعنی جولائی تا دسمبر کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی، جس میں معیشت کے کئی اشاریوں میں بہتری کا عندیہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ مالی سال 2005ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگیا، مہنگائی کی رفتار میں نمایاں کمی ہوئی اور جاری کھاتہ سرپلس میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے جس کا بنیادی سبب آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، سخت مالیاتی اقدامات اور بہتر مالی نظم و ضبط ہے ۔ مارچ 2025ء تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ رفتار کم ہو کر 0.7 فیصد تک آگئی۔جون 2024ء سے فروری 2025ء تک شرح سود میں بھی 1000 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی کی گئی، نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوا جو کاروباری اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے ، تاہم خریف کی کم پیداوار اور صنعتی شعبے میں سست روی کے باعث مجموعی شرح نمو میں اعتدال پسندی برقرار رہی۔ سٹیٹ بینک نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ مالی سال 2025ء کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد سے 7.5 فیصد کے درمیان رہے گی، جبکہ مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں