سی سی ڈی کاہنہ سے مقابلہ ،ڈکیت گینگ کا سربراہ مارا گیا

سی سی ڈی کاہنہ سے مقابلہ ،ڈکیت گینگ کا سربراہ مارا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر )کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں خطرنا ک ڈکیت گینگ کے سربراہ کو ہلاک کر دیا جبکہ شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے خطرناک اشتہاری عرفان عرف فانی کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا اوراس نے ساتھیوں کیساتھ مل کر پولیس پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلا ک ہوگیا جو قتل اور ڈکیتی سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ملزم کاہنہ کے علاقے کا بدنام زمانہ منشیات فروش بھی تھا ۔ ملزم نے سال 2011 میں پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا ۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیاجارہاہے ۔ فیکٹری ایریا میں وقاص سے 1لاکھ 20 ہزار روپے ،موبائل فون،مغل پورہ میں جمشید سے 1لاکھ15 ہزار روپے ،موبائل فون،سندر میں عبدالرحمان سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے ،موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں وسیم سے 1لاکھ روپے ،موبائل فون،ہنجروال میں دلاور سے 1لاکھ روپے ، موبائل فون،دیگر سامان ،چوہنگ میں امتیاز سے 1لاکھ 50ہزار روپے ،موبائل فون،گوالمنڈی میں محسن سے 1لاکھ 35ہزار روپے ،موبائل فون،شالیمار میں زبیر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے ،موبائل فون،لیاقت آباد میں رفیق سے 1لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں مجتبیٰ سے 1لاکھ 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ ، شفیق آباد ، سندر اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں ،جبکہ ساندہ ، بادامی باغ ، وحدت کالونی،مصری شاہ، نوانکوٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں