ڈار کے ڈنمارک، پانامہ کے وزرا خارجہ کو فون،علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا

ڈار کے ڈنمارک، پانامہ کے وزرا خارجہ  کو فون،علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزیر خارجہ راسموسن کو بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اس کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا جو معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ وزیر خارجہ راسموسن نے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے جمعہ کو پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز آچا واسکیز سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال بشمول بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے ، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں