پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ،’اللہ اکبر‘ کے نعرے

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ،’اللہ اکبر‘ کے نعرے

لاہور(سیاسی نمائندہ، سٹاف رپورٹر سے ، کورٹ رپورٹر، کامرس رپورٹر سے )بھارتی حملوں پر لاہور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔۔۔

 جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع شیخوپورہ،ساہیوال، قصور، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، جھنگ،اوکاڑہ،ننکانہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، پاکپتن میں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ،اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔ ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی مسجد شہدا سے شروع ہوکر اسمبلی ہال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں واسا پھول یونین نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بڑی ریلی نکالی ۔فضاءپاک فوج زندہ باد اور نعرہ تکبیر - اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔پی ایچ اے ملازمین نے بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا ۔شرکا نے کہا اگر دشمن نے میلی نگاہ سے دیکھا تو اس کا جواب فولاد سے دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرینگے ۔ لاہور ہائیکورٹ بارکا جنرل ہاو¿س اجلاس ہوا، ملک آصف نسوانہ نے صدارت کی،اجلاس کے بعد وکلا نے جی پی او چوک تک ریلی نکالی ، بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی،وکلا کے افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے ۔ آصف نسوانہ نے کہا وکلا اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔لاہور چیمبر آف کامرس نے مسلح افواج سے بھرپور اظہار یکجہتی اور بھارت کی مذمت کیلئے واک کی۔ صنعتکاروں اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے قومی پرچم تھام کر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور اتحاد، یکجہتی اور قومی عزم کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہامودی باز نہ آیا تو دہلی کے لال قلعے پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں گے ۔راولپنڈی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا ،سرگودھا، شور کوٹ ، پشاور ، مری ، خضرو ، سکھر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں