امریکی وی لاگر دورانِ جنگ پاکستانیوں کے بے خوف رویے پر حیران

اسلام آباد (آئی این پی) پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔
امریکی وی لاگر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی اورکہا وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے وہ سفر نہ کرسکا۔ میں ابھی پاکستان میں پھنس چکا ہوں ،لیکن میں محفوظ ہوں اور یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہواہوں ، یہاں کے لوگ صورتحال سے خاص پریشان نہیں لگ رہے ۔ دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے ، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو۔