لاپتا افراد کیس:سندھ ہائیکورٹ کا پولیس پر اظہار برہمی پیش رفت رپورٹ طلب

لاپتا افراد کیس:سندھ ہائیکورٹ  کا پولیس پر اظہار برہمی  پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد  کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے ناکافی پیش رفت پر برہمی کا اظہار کیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہری واجد حسین 2018 سے تھانہ گلستان جوہر کی حدود سے لاپتا ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 19 جے آئی ٹی اجلاس ہو چکے ہیں جبکہ لاپتا شہری کے اہلخانہ نے اس کی چچی پر ذاتی دشمنی کے باعث لاپتا کروانے کا الزام لگایا ہے ۔واجد حسین کے اہلخانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے اس درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں