افواجِ پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا، پی ٹی آئی

افواجِ پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد (دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے یوم تشکر پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا اور قوم کو ان پر فخر ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ملک مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقاص اکرم نے کہاکہ پاک فوج نے تاریخ میں ایک باب قائم کیا ہے ، ہمارے شاہینوں نے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کیا ہے ، شاہینوں نے دنیا کو بتایا کہ شاہین کی طاقت ہے کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی ممکن نہیں جب تک سیاسی انتقام بند نہ ہو،۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے ،اللہ ہمیں متحد رکھے ۔ ادھر عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا ہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کمیٹی کو دے دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں