ہم پرامن قوم ،ٹکرانے والے کو کاری جواب ملے گا:بلاول

ہم پرامن قوم ،ٹکرانے والے کو کاری جواب ملے گا:بلاول

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل برداشت ہے ، ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے ۔

 آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے ، جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے ،قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہے ۔ دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں