جھوٹی خبریں ،منافرانہ پراپیگنڈا ،مودی سرکار آئینہ دکھانے والوں پر برہم

جھوٹی خبریں ،منافرانہ پراپیگنڈا ،مودی  سرکار آئینہ دکھانے والوں پر برہم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کئی صحافیوں اور مبصرین نے جھوٹی خبریں چلانے اور منافرانہ پراپیگنڈاکروانے پر آئینہ دکھایاتو مودی سرکار برہم ہوگئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی بے تکی وضاحتیں دینے لگی ۔

مبصرین کا کہناتھاکہ سرکار جب میڈیا پراپنی چلوائے گی تومنہ کی کھائے گی ،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کرنہیں دکھایاجاسکتا،انہوں نے میڈیا کے جنگی جنون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایااورکہا کہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو پراپیگنڈاکرنیوالا میڈیا قراردیاہے ۔دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں نے ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے جعلی خبروں کے ناقدین کو ذہنی کمزور قرار دے دیا اورکہاکہ کچھ نیوز غلط چل گئیں تو کیا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں