وعدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، حمزہ شہباز

 وعدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، حمزہ شہباز

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی شعبے میں خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل اورانکی بیٹی طلعت طارق ایڈووکیٹ سے ملاقات میں کیا۔ اقلیتی رہنما مبشر عمانوئیل اورطارق سلیم بھٹی بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت انہیں آگے بڑھنے کیلئے ہر طرح کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے گوالمنڈی میں لیگی ورکر ایوب بٹ کے گھر جاکر انکی اہلیہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی ۔وہ ن لیگ کے کارکنان ملک فیصل اور صابر شاہ کے گھروں پر بھی اظہار افسوس کیلئے گئے ۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت سے دشمن پر فتح نصیب ہوئی۔ پوری قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے کل کو ہمارے آج پر قربان کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں