سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، نامہ نگار) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ شروع ہونگے۔
قومی اسمبلی کااجلاس شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا جبکہ سینٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کی صدارت یوسف رضا گیلانی کرینگے۔