وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں یکم جون تک توسیع

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی سے بڑھا کر یکم جون 2025 تک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔
آخری تاریخ میں توسیع سے طلبہ کو سکیم کے وسائل سے فائدہ اٹھانے اور اپنی ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔یوتھ پروگرام کے عہدیدار کے مطابق سکیم کو ملک بھر کے طلبہ کی طرف سے پذیرائی ملی ہے ۔نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ وہ طلبہ جو ابتدائی موقع سے محروم رہے درخواست دے سکتے اور پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔