سینیٹ:بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں اپوزیشن کی عدم شمولیت، شبلی فراز کی حکومت پر تنقید

سینیٹ:بھارتی جارحیت اجاگر کرنے  کیلئے قائم کمیٹی میں اپوزیشن کی عدم  شمولیت، شبلی فراز کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد(وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں)سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت جنگ پر پاکستان کا نقطہ نظر دنیا پر واضح کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حزب اختلاف سے کوئی رکن نہ لینے پر سخت تنقید کی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے اس کمیٹی میں پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے ، اپوزیشن کو اس کمیٹی میں شامل نہ کرنا افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں ایک وضاحت دوں گا کہ حکومتی وفد میں صرف حکومتی لوگ شامل ہوتے ہیں، تاریخ میں ایسی روایت اور مثالیں موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں