پہلی دفعہ حکومت پر اعتماد نظر آرہی ہے : اطہر کاظمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعدا یسا موقع ملا ہے کہ ملک کا سیاسی ماحول بہتر کرنے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔۔۔
جس طرح خبریں آرہی ہیں کہ سب کچھ بدل چکا ہے مجھے گرائونڈ پر ایسی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔دنیا نیوز کے پروگرام مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلا دفعہ ایسا لگا کہ حکومت پر اعتماد نظر آرہی ہے ،حکومت سمجھتی ہے اب ہماری مقبولیت پہلے سے زیادہ بڑھی ہے ، اس موقع پرحکومت عمران خان کو ڈیل دے گی یا کوئی ایسی بات کرے گی جس سے عمران خان کا فائدہ ہو،مجھے ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا،عمران خان سے ملاقات والی باتیں افواہیں ہیں، کوئی غیر سیاسی شخصیت ان سے نہیں ملی۔ اس موقع پرسینئر تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا حکومت کو جو بھارت کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے وہ اس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار نہیں ،حکومت کے ساتھ جواسٹیبلشمنٹ یافوج کی قیادت ہے ،ان کیلئے بھی یہ ایسا ٹیسٹ تھا جو اس نے پاس بھی کیا اور ساتھ ساتھ اپنی دھاک بٹھا دی،جو لوگ اسٹیبلشمنٹ پرتنقید کرتے تھے انکی زبانیں بند ہیں،پاکستان نے جو کارروائی کی اسکے پوری دنیا میں چرچے ہیں، اس چیز نے حالات بدل دیئے ،اس وقت آرمی چیف عاصم منیر کی مقبولیت عروج پر ہے۔