گندم کی نئی فصل آنے پر 1 ماہ میں آٹا 15 روپے کلو سستا

گندم کی نئی فصل آنے پر 1 ماہ میں آٹا 15 روپے کلو سستا

لاہور (کامرس رپورٹر سے )گندم کی نئی فصل سستی ہونے سے آٹے کے نرخ میں بتدریج کمی جاری، ایک ماہ میں20کلو کاتھیلا 300 روپے سستاہو گیاجبکہ کھلا آٹا بھی سستا ہورہاہے۔

مارکیٹ میں ایک ماہ میں آٹے کے نرخ میں 15 روپے کلو تک کمی ہو گئی۔لاہور میں درجہ اول برانڈ 20کلوکاتھیلا 1400 روپے میں دستیاب ہے ۔درجہ دوم اور دیگر برانڈکا تھیلا 1300 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹے کا نرخ 130 روپے کلو پر آ گیا۔کھلا سرخ آ ٹا  80 اورسفید فائن کھلا آٹا 90روپے کلو مل رہا ہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ آٹاسستا ہونے سے ریلیف ملا ہے لیکن روٹی نان کے نرخ گزشتہ برس والے ہی ہیں ان میں بھی کمی کرائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں گندم کا نرخ 2300 روپے فی من تک ہے اور نئی فصل آنے پر نرخوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے جس سے آئندہ چند ہفتے تک آٹے کے نرخ میں استحکام کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں