غیر تسلی بخش کارکردگی :ای ڈی HECڈاکٹر ٖضیا القیوم فارغ

غیر تسلی بخش کارکردگی :ای ڈی HECڈاکٹر ٖضیا القیوم فارغ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا گیا۔۔۔

 ضیائالقیوم کی جگہ مشیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا۔مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے ۔ ای ڈی ضیائالقیوم کو ہٹانے کی منظوری ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ پر دکھائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد اور ضیائالقیوم کے درمیان انتظامی معاملات،اربوں کی غیر ملکی امداد سے چلنے والے دو منصوبوں اور لیپ ٹاپ سکیم پر اختلافات تھے ۔ ذرائع کے مطابق ان میں 12 ارب روپے کے 1 لاکھ لیپ ٹاپ کی خریداری کا معاملہ بھی شامل تھا، ذرائع کے مطابق ایک سیاسی شخصیت کی ایماء پر چیئرمین نے ای ڈی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے اندر ای ڈی کی اسامی کا اشتہار بھی دے دیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈاکٹر ضیاالقیوم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں