عظمیٰ بخاری کو جواب

عظمیٰ بخاری کو جواب

لاہور(آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان کہنے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ میں مالکوں سے بات کرتا ہوں۔۔۔

میں نے زندگی میں کبھی نوکروں سے بات کی نہ کرتا ہوں، جنہوں نے بات کرنی ہے وہ میرے منہ پر آ کر بات کریں میں گھر کی ‘‘ ماسیوں ’’ سے تو بات نہیں کروں گا۔ ایک طرف وہ کہہ رہی ہیں میں کون ہوں ، پھر وہ کہہ رہی ہیں میں ذہنی مریض بھی ہوں ، ان کو میری ذاتی زندگی کا اتنا پتہ ہے ۔ مجھے ان کے بارے میں یہ پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں وہ نواز شریف کو مخاطب کر کے ‘‘ را’’ کا ایجنٹ کہتی تھیں ،وہ ان کو مودی کا یار کہتی تھیں ، مہربانی ہے مجھے سستا شاہ رخ خان کہا میں شکر گزار ہوں ، مجھے تو برینڈ کا لقب دیا ہے لیکن میں سی گریڈ ،ڈی کیٹیگری کی چائنہ کی ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں