لاکھوں کے ڈاکے ، سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو ہلاک

لاکھوں کے ڈاکے ، سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ، ڈاکو لاکھوں کا سامان لوٹ کر لئے گئے جبکہ سندر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران 3مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اس دوران ان کا ایک ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہو گئے ۔ اہلکاروں نے زخمی ڈاکو کو فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے جو قتل،چوری،رابری جیسی سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ،دریں اثنا 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 351وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس ذرائع کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں کے دوران چور 6گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر10افراد سے لاکھوں روپے ،1شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے ، جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو19شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 44موٹرسائیکلیں،1 کار 3دیگر وہیکل،5 مویشی چوری ہو گئے اور مختلف تھانوں میں متفرق چوری کی 262وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں