پبلک سروس کمیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

پبلک سروس کمیشن کی مختلف  اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)اور لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوشن ،سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، ملتان ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی 19 اسامیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 17 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا ہے ، جب کہ 2 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن ،لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ کی 12 اسامیوں کے لیے 10 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار جبکہ اقلیتوں اور معذور افراد کے کوٹے پر مشتمل 2 اسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ (ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول)میں مائیکرو بائیولوجسٹ کی دو اسامیوں کے لیے 12 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر (ملتان)کی 35 اسامیوں کے لیے 65 امیدوار ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار دئیے گئے ۔

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈیپارٹمنٹ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر ، اسسٹنٹ سیکرٹری (بورڈ)،اکنامسٹ ، منیجر کی 16 اسامیوں کے لیے 72 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ ونگ میں سائنٹیفک آفیسر (ویٹرنری)کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ہاؤسنگ، اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (واسا ،جی ڈی اے گوجرانوالہ)میں سب انجینئر (سول) کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسر آف ای این ٹی کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے ، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں