سکول بس حملے کی مذمت تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں:سلامتی کونسل

 سکول بس حملے کی مذمت   تمام ممالک پاکستان سے  تعاون کریں:سلامتی کونسل

اسلام آباد (وقائع نگار)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے 21 مئی کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں سکول بس پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

اپنے بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں ، پاکستان کی حکومت اور عوام سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے ۔تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں